24 مئی، 2024، 12:23 AM

ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں/ہمیں تہران سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بادشاہ بحرین

ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں/ہمیں تہران سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بادشاہ بحرین

بحرین کے بادشاہ نےماسکو میں روسی صدر سے ملاقات میں ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ بحرین ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے، ہمیں ماضی میں اس ملک کے ساتھ مسائل تھے، لیکن اب عملی طور پر کوئی مسائل نہیں ہیں اور ہمیں ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں تاخیر کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب دنیا مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حوالے سے امن کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت پر پوری طرح زور دیتی ہے۔ روس پہلا ملک ہے جس سے ہم نے اس اجلاس کے انعقاد کی حمایت کرنے کو کہا۔ پہلی بار یہ ممالک عرب لیگ کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے۔

اس ملاقات میں پیوٹن نے  کہا کہ روس اور بحرین کے درمیان تجارتی تعلقات کے میدان میں موجودہ رجحانات اچھے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان تعلقات کی سطح کو علامتی سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اگلے سال ہم روس اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 35ویں سال کی آمد کا مشاہدہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع سے ہمارا ایک دوسرے سے اچھا رابطہ ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ قبل عرب لیگ کا اجلاس بحرین کی صدارت میں ہوا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے اس ملک کی رائے جاننا میرے لئے اہم ہے۔

News ID 1924261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha